لاہور کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی خواتین کو خوشخبری سنا دی۔
صوبائی دارالحکومت میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے خواتین کیلئے خصوصی ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز بنانے کا اعلان کر دیا۔
چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ہماری ترجیح ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ لڑکیاں موٹرسائیکل چلائیں اور خواتین ڈرائیورز کی استعداد کار بڑھائیں گے۔
عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک جام بہت بڑا مسئلہ ہے ، جگہ جگہ تعمیراتی کاموں کیوجہ سے ٹریفک بلاک رہنا معمول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محدود وسائل میں ٹریفک کا بہاؤ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔