ڈینگی مچھر کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ایسی فوج تیار کر لی گئی ہے جو مچھر اور اسکے انڈوں کو کھا جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق محکمے کی جانب سے تلاپیہ نامی یہ مچھلی ڈینگی سے کرے گی دو دو ہاتھ کرنے کیلئے مختلف تالابوں اور جوہڑوں میں چھوڑی جائے گی۔
بائیو فلاک کے جدید اور مٹی کے ٹینک میں قدیم طریقے سےان دنوں کلر مچھلیوں کی افزائش کا عمل جاری ہے۔
اس فوج کو پنجاب کے مختلف اضلاع بالخصوص لاہور کے تالابوں اور جوہڑوں میں چھوڑا جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کیمکلز سے نہیں ڈینگی مچھر کوبائیولوجیکل طریقے سے مات دیں گے۔
ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تلاپیہ مچھلی کی افزائش کم خرچ طریقہ ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگے کیمیکلز کا سستا متبادل ہے۔