احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں ضمانت درخواست کی سماعت کی ۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردارمظفر عباسی ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیئے ۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو شام کے بعد سنا دیا گیا ۔
عدالت نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت بیس دسمبر تک ملتوی کر دی جبکہ توشہ خانہ اور ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیسز میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں بیس دسمبر تک توسیع کر دی ۔