پنجاب میں عوام کو سستی چینی یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے مہیا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، حکومت پنجاب 140 روپے کلو چینی فراہم کرے گی۔
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں عوام کو یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سستی چینی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے چینی کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں عوام کو 2100 یوٹیلٹی اسٹورز اور 750 فرنچائزڈ پر چینی 140 روپے میں دستیاب ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق چینی کی خریداری میں شفافیت کیلئے اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا، ہر خاندان ایک ماہ میں 5 کلو چینی حاصل کرسکے گا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائے گا۔