پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا۔
پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان بنا دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے دوران تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے جائے گی جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا اور پہلا میچ پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
بدھ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس میں دو وہ کھلاڑی بھی شامل کئے گئے ہیں جو اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
پہلے ٹیسٹ سے قبل پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر نے بتایا کہ شاہین آفریدی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے اور وہ دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود کے نائب ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شاہین آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا جا چکا ہے۔