پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔
بدھ کے روز سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کیمشن کیس کی سماعت ہوئی۔
واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے لئے الیکشن کمیشن کے ممبران اڈیالہ جیل گئے تھے۔
آج ہونے والی سماعت کے دوران دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی تاہم، نہیں ہوسکی۔
سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کا بینچ اڈیالہ جیل سے واپس سیکرٹریٹ پہنچا جہاں صحافی کی جانب سے ان سے پوچھا گیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم کیوں عائد نہیں ہوئی ؟۔
سوال کے جواب میں ممبر کمیشن کا کہنا تھا کہ فرد جرم عائد نہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔
کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔