ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کےلیے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کراچی میں 6 ماہ کی مدت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جائے گا جبکہ دو سال میں ڈی ایچ اے کراچی کے شمالی و جنوبی اضلاع میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کرے گا۔
ڈی ایچ اے کا آئی ٹی پارک اور انفراسٹکچر کیلئے "ٹیک ٹاک" کے عنوان سے خصوصی آئی ٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف تھے جبکہ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کراچی اوروائس چانسلر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پروفیسر سعید منہاس نے بھی شرکت کیں۔ چیئرمین پاشا محمد زوہیب خان سمیت آئی ٹی انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی تقریب میں شریک تھے۔
تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں انقلابی اقدامات ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم پیش رفت ہے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا فورم سول، عسکری قیادت اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک پیج پر لے آیا ہے، ایس آئی ایف سی کے تحت ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات بھی ہورہے ہیں۔ آنے والی حکومت کو یہ فورم پالیسی کے تسلسل اور ملکی ترقی میں بھرپور معاونت فراہم کرے گا۔
DHA Karachi commits to boost IT – unveiling plans for an Information Technology Park in 6 months.
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 13, 2023
Special Technology Zones in North & South districts within two years!#SamaaTV #TECHTALK #DHA #Karachi pic.twitter.com/rchfuVxGBj
اس موقع پر چیئرمین پاشا کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے منظم ادارہ آئی ٹی کی اہمیت کے تحت اسے مطلوبہ معاونت فراہم کررہا ہے، عسکری قیادت کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کوششیں لائق تحسین ہیں۔ ڈی ایچ اے کا آئی ٹی پارک منصوبہ اور ٹیک انفراسٹرکچر عسکری قیادت کے ڈیجیٹل ویژن کا تسلسل ہیں۔