انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 53 پیسے کمی ہوگئی، جس کے بعد ڈالر 283.25 روپے پر آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر می 12 پیسے کی کمی ہوگئی تھی، جس کے بعد ڈالر 283 روپے 78 پیسے پر بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 284.50 روپے پر مستحکم رہی۔