کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او اونک ہاکلے نے محمد حفیظ کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرائم منسٹر الیون کیخلاف میچ میں پاکستانی بلے بازوں کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیا تھا، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کھیل کے آخری دن سے پہلے موسمی خرابی کی وجہ سے کھیل مکمل نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد حفیظ نے کینبرا میں کھیلے گئے پریکٹس میچ کی پچ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کی کسی بھی ٹیم کو ملنے والی یہ سست ترین پچ قرار دیا تھا۔
محمد حفیظ کا کہناتھا کہ انہیں کینبرا میں چار روزہ میچ کے انتظامات دیکھ کر بہت حیرانی اور مایوسی ہوئی کیونکہ وہ پچ بہت سلو تھی جس پر ابتک ہم آسٹریلیا میں کھیلے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ ان کی حکمت عملی ہو تاہم وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
جواب میں کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے حفیظ کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا