مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نےنوازشریف کو سرخرو کیا، جس نے اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا ،7سال پہلے ایک بے گناہ کو طاقت اور انتقام کی وجہ سے ناحق سزا دی گئی۔
العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت پراظہار تشکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شکراورکرم ہےکہ میرے قائد محمد نوازشریف کودیر سے ہی سہی، انصاف ملا ،نوازشریف نےاپنا کیس اللہ تعالیٰ کی عدالت میں دائرکیاتھا،اللہ تعالیٰ نےدنیا کو اس کی بے گناہی دکھا دی ۔
انہوں نے کہا کہ 7سال پہلے ایک بے گناہ کو طاقت اور انتقام کی وجہ سے ناحق سزا دی گئی ،اللہ تعالیٰ نےنوازشریف کو سرخرو کیا ،قائد نوازشریف نے سات برس میںناقابل تلافی ذاتی صدمے، نقصان اٹھائے، ترقی کرتے پاکستان کو معاشی تباہی کی دلدل میں دھنسایا گیا ۔
شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے ذاتی دکھوں کا مداوا نہیں ہوسکتا ،اپنےقائد اوربڑے بھائی محمد نواز شریف اور بیٹی مریم نوازشریف کو مبارک پیش کرتا ہوں ،پوری قوم ، کارکنوں اورپارٹی قائدین کو مبارک دیتا ہوں جنہوں نے متحد ہوکر سیاسی انتقام کی آندھیوں کا مقابلہ کیا۔