سری لنکا کو ایشیا کپ کے بھارت کیخلاف میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، اسٹار اسپنر مہیش تھکشانا فائنل سے باہر ہوگئے۔
سری لنکا کرکٹ کے مطابق اسٹار اسپنر مہیش تھکشانا پاکستان کیخلاف میچ میں ہیمسٹرک انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کی وجہ سے وہ بھارت کیخلاف ایشیا کپ کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔
سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ مہیش تھکشانہ کی جگہ ایشیا کپ فائنل کیلئے اسکواڈ مین سہان ارچشیگے کو شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکا نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کو 2 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سری لنکن ٹیم 5 مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے جبکہ آئی لینڈرز نے ایونٹ کے فائنل میں 11 ویں مرتبہ جگہ بنائی ہے۔