عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ شادی میں والدین کی دعائیں شامل ہوں۔
معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے یوٹیوبر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کی تاریخ سے متعلق کھل کر بات کی۔
عاصم اظہر نے انکشاف کیا کہ وہ پرانے دور کی سوچ رکھنے والے شخص ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی شادی میں والدین کی دعائیں شامل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شادی کی تاریخ کا اعلان میرے اور میرب علی کے والدین کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ ہر وہ چیز جس میں والدین کی رضامندی شامل ہو اس میں برکت ہوتی ہے۔
عاصم اظہر کی منگنی کچھ عرصہ قبل اداکارہ میرب علی سے ہوئی، دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ عاصم اظہر نوجوان نسل کے کافی مقبول اور پسندیدہ گلوکار ہیں۔