ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 11 دسمبر کو مزید ایک ہزار 811 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 454 مرد، 412 خواتین اور 945 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 68 گاڑیوں میں 169 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
🌍 Update on #AfghanRepatriation 🇦🇫
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 12, 2023
Yesterday, at least 454 men, 412 women, and 945 children made the journey home.
The total count reaches 424,842 as of the same date, with ongoing returns.
169 families in 68 vehicles have been repatriated.#SamaaTV pic.twitter.com/NZNTay1oei
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم 11 دسمبر کو سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 24 ہزار 842 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومتِ پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔