کوئٹہ میں سبزل روڈ بھٹی گلی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، پولیس اور ریسکیو حکام نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔