پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ’’بلا‘‘ فوری الاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہواہے جس میں اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلا فوری جاری کیا جائے۔ اجلاس نے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا۔
کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ بلّے“ کا انتخابی نشان کروڑوں ووٹرز کی سیاسی شناخت ہے۔ انتخابی نشان بلا تحریک انصاف کا حق اور وفاقِ پاکستان کی مضبوطی کا پاسبان ہے۔ انتخابی نشان کے اجراء میں تاخیر باعث تشویش ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تکنیکی و غیرتکنیکی بنیاد پر”بلّے“ کا نشان ہتھیانا جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوگا۔ ایسی متعصبانہ، غیرذمہ دارانہ اور ناقابلِ قبول کوششوں کی مزاحمت کریں گے۔اجلاس کے دوران انتخابات سے قبل پرامن طریقے سے عوام کو انتخابات کیلئے تیار کرنے کی مہم آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔