انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے لاہور سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے دو اہم سہولت کار گرفتارکر لیے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور، بہاولپور ، بہاولنگر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران نو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی کو مالی معاونت فراہم کرنے والے دواہم رکن بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ ، بارودی مواد اور خود کش جیکٹس بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔
کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنےوالے دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا چکے تھے۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔