برازیل میں لینڈ لس وکرز موومنٹ کے عارضی کیمپ میں آتشزدگی سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے شنوا نے فائر فائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ برازیل کے شمالی علاقے کی ریاست پارا کی میونسپلٹی کے شہر پیراواپیباس کے لینڈ اینڈ لبرٹی کیمپ میں آتشزدگی سے 9افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرنیٹ کمپنی کے تکنیکی ماہرین جو نیٹ ورک پر کام کر رہے تھے نے غلطی سے انٹرنیٹ کیبل کو ہائی وولٹیج کیبل سے جوڑ دیا، جس سے آتشزدگی کے باعث3 کارکن اور6 کیمپ کے رہائشی ہلاک ہوگئے۔