اسرائیل کو غزہ میں جنگ مہنگی پڑگئی، بجٹ خسارہ نومبر میں بڑھ کر 4.5 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے نومبر میں 4.5 بلین ڈالر کا بجٹ خسارہ ریکارڈ کیا ہے۔اسرائیلی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بجٹ خسارہ اخراجات میں اضافہ کی وجہ غزہ میں جاری لڑائی کے لیے مالی اعانت کی فراہمی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خزانہ نے بتایا کہ خسارہ گزشتہ 12 ماہ میں بڑھ کر نومبر میں 3.4 فیصد ہو گیا، جو اکتوبر میں 2.6 فیصد تھا۔ وزارت نے بتایا کہ 2023 کا خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار کے تقریباً 4 فیصد تک ہونے کی توقع ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ ماہ محصولات میں 15.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کی ایک وجہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں التوا ہونا ہے۔ اکتوبر میں اسرائیل کا خسارہ 22.9 بلین شیکل تک پہنچ گیا۔