کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو گرفتار کرلیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے خدیجہ شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ لینے کے لیے اے ٹی سی میں درخواست دائر کی،انسداد دہشتگردی عدالت نے دو دن کا راہداری ریمانڈمنظور کرتے ہوئے دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
کوئٹہ پولیس نے درخواست میں کہا ملزمہ کا کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت سے وارنٹ لیا ہے۔خدیجہ شاہ کےخلاف تھانہ بجلی روڈ میں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔
خدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ
کوئٹہ منتقلی معاملہ، لاہورہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کو ڈھائی بجے ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی،جسٹس علی باقر نجفی نے ریماکس میں کہااگرخدیجہ شاہ کوپیش نہ کیا گیا توآئی جی پنجاب پیش ہوکر وضاحت دیں۔لاء افسران فوری عدالتی احکامات سے متعلق متعلقہ اتھارٹیز کو آگاہ کریں۔
پنجاب حکومت نے آج ہی خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لیا تھا۔خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نےنظر بندی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔