پشاور تھانہ حیات آباد میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی، جہاں داماد نے بے روزگاری سے تنگ آکر اپنی ساس کے گھر ہی چوری کر ڈالی، واردات میں بیوی نے بھی ساتھ دیا۔
ایک طرف مہنگائی کا طوفان تو دوسری جانب بے روزگاری، پشاور کے رہائشی نے حالات سے تنگ آکر حیات آباد فیز ون میں اپنی ہی ساس کے گھر کا صفایا کردیا۔ پولیس کے مطابق واردات میں داماد کے ساتھ اس کی بیوی بھی شامل نکلی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزموں سے 4 ہزار ڈالر سمیت دیگر نقدی اور لوٹے گئے زیورات بھی برآمد کرلیے۔