آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٓرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے، جنرل سید عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دورے کے دوران جنرل عاصم منیرامریکا کے اعلیٰ فوجی، دیگر سرکاری حکام سےملاقاتیں کریں گے۔