پنجاب کے ضلع ملتان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیوریج پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
ملتان
اتوار کے روز ملتان میں کباڑ کی دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور
علاوہ ازیں لاہور کے علاقے مغلپورہ میں سیوریج پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا سیوریج پائپ لائن میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد پتھر لگنے سے ایک گاڑی اور کچھ موٹرسائیکلز کو بھی نقصان پہنچا۔