استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) نے مسلم لیگ ( ن ) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی۔
استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) کے درمیان سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور آئی پی پی کی کمیٹی نے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست مرتب کرلی ہے جو آج رات تک ن لیگی کمیٹی کے حوالے کی جائے گی۔
آئی پی پی کی کمیٹی کی جانب سے قیادت اور پارٹی رہنماوں کی مشاورت سے فہرست مرتب کی گئی۔
آئی پی پی قومی اسمبلی کی 20 نشستوں کی فہرست مسلم لیگ ن کےحوالےکرے گی جس میں پنجاب کے قومی اسمبلی کے 19 اور کراچی کا ایک حلقہ شامل شامل ہوگیا۔
استحکام پاکستان پارٹی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی خواہش مند ہے جبکہ ن لیگ این اے کے جن حلقوں سے معذرت کرے گی وہاں صوبائی حلقے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
آئی پی پی کے گزشتہ روز اجلاس میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی توثیق ہوئی۔