فیصل آباد کے تحصیل سمندری میں منشیات کے عادی شخص نے رشتہ دار خاتون پر چھری سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیاخاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق سمندری میں منشیات کا عادی ملزم عدنان رشتہ دار خاتون کے گھر میں داخل ہوا اور مبینہ طور پر نشے کے لئے پیسوں کا تقاضہ کیا۔ انکار پر تلخ کلامی کے بعد ملزم نے خاتون پر چھی سے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ اور جان بچانےکے لیے گھر سے باہر نکل آئی۔
اہل محلہ نے خاتون کی جان بچائی اور حملہ آور کو پکڑ کر مبینہ تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے۔ اور حملے کے وقت بھی نشے کی حالت میں تھا۔