خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت بننے والے اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے ایک ہی اتھارٹی بنانے کی تجویز سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز پر ایس آئی ایف سی ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس ہوا،جس کی صدارت نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے ایک ہی اتھارٹی بنانے کے حوالے سے ورکنگ گروپ کی رپورٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں تجویز آئی کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ایک اتھارٹی تشکیل دی جائے۔ صنعتی ترقی یقینی بنانے کیلئے اتھارٹی کو مکمل با اختیار ہونا چاہئے۔
اعلامیے کے مطابق وفاق اور صوبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے لیے قانونی اور آئینی شقیں موجود ہیں۔