لاہورکی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نومئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں حماد اظہر،میاں اسلم اقبال ،مسرت جمشید چیمہ سمیت دس ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔
رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے خود کوروپوش کررکھا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے حماد اظہر، اسلم اقبال،مسرت چیمہ،جمشیدچیمہ،غلام عباس سمیت دس ملزمان کو اشتہاری قراردے دیا۔ملزمان کے خلاف ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔