بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں موم بتی بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے میڈیاکو بتایا کہ ممبئی سے تقریباً 140 کلومیٹر جنوب مشرق میں ضلع پونے کے علاقے پمپری چنچواڈ میں موم بتی بنانے والی فیکٹری کے اندر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا کیونکہ فیکٹری کے اندر موجود آتش گیر مادے نے آگ کو مزید بڑھا دیا تھا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ متاثرین میں اکثریت خواتین کی ہے جو فیکٹری میں بطور مزدور کام کر رہی تھیں۔