عراق کے علاقے اربیل کے قصبے سوران میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق سوران کے محکمہ صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسری اور چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے پوری عمارتکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
محکمہ صحت کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ سول ڈیفنس کی ٹیموں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا کر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتا ل میں منتقل کرا دیا ہے۔ واضح رہے کہ عمارت میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ رہاش پزیر تھے۔