لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت نےاشتعال انگیز گفتگوکے مقدمے میں مریم اورنگزیب کےوارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل نے مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی، مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹِ گرفتاری منسوخ ہوئے۔
عدالت نے شریک ملزمان سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت کردی
عدالت نے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔