بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار محمود جونیئر 67 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار محمود جونیئر کی موت کینسر کے باعث ہوئی ہے جبکہ انہوں نے اپنی آخری سانس ممبئی میں اپنے گھر پر لی۔
رپورٹس کے مطابق اداکار کینسر کی اسٹیج 4 تک پہنچ گئے تھے جس کا انکشاف 2 ہفتے قبل ہی ہوا تھا۔
محمود جونیئر نے پانچ دہائیوں پر مشتمل اپنے کیریئر میں 250 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کے سفر کا آغاز بطور چائلڈ ایکٹر 1967 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ نونہال ‘‘ سے ہوا تھا جس کے بعد وہ اداکار اور میراٹھی سنیما میں ایک پروڈیوسر کے طور پر اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے۔
آنجہانی اداکار کی کی ہٹ فلموں میں ’ کٹی پتنگ ‘ ، ’ میرا نام جوکر ‘، ’ پرورش ‘ اور ’ دو اور دو پانچ ‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔