لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈیفنس حادثہ کیس کے ملزم افنان کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔
اے ٹی سی جج عبہر گل نے ڈیفنس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت سے متعلق مقدمہ کے ملزم افنان کے والد شفقت محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس کے دوران ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعات بعد میں شامل کی گئیں۔
وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزم شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔
سماعت کے دوران مدعی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم شفقت موقع پر موجود تھا اور پولیس نے تفتیش کرنی ہے ، استدعا ہے کہ عدالت ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کرے۔
تاہم، عدالت کی جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا اور بعدازاں عدالت نے وکیل مدعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم شفقت اعوان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔