پشاورہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے سینئرنائب صدرشیرافضل مروت کی درخواستوں پرسماعت۔عدالت نے صوبائی حکومت کو شیرافضل مروت کے خلاف کاروائی سے روکتے ہوئے آئند سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق پشاورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو شیرافضل مروت کے خلاف کاروائی سے روکتے ہوئےجواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان پرمشتمل دو رکنی بنچ نےشیرافضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے شیر افضل مروت کےخلاف مقدمات کی تفصیل طلب کرلی، شیرافضل مروت پرتخت بھائی، چارسدہ، میں ورکرزکنونشن میں شرکت پرمقدمات درج کئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و وکیل شیر افضل مرورت کیخلاف آبپارہ میں بھی وکرز کنونش کرنے پر بی مقدمہ درج ہو اتھا۔