اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے،26 نومبر سے تین دسمبر کے دوران بھاری مقدار میں ایرانی تیل، کھاد، سگریٹ، کپڑا اور چینی قبضے میں لی گئی۔
حکومتی احکامات کے تحت ستمبر سے ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز ہوا۔ 26 نومبر سے تین دسمبر کے دوران پانچ سو آٹھ میٹرک ٹن کھاد اور ایک سو تیرہ میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔
ملک بھر سے سگریٹ کے نواسی ہزار پانچ سو اسی اسٹاکس اور کپڑے کے دو ہزار چھ سو انہترتھان بھی ضبط کیے گئے،یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے مجموعی طور پر نو ہزار ایک سو ننانوے میڑک ٹن چینی،دو سو دو میٹرک ٹن آٹا،دو ہزار پانچ سو انیس میٹرک ٹن کھاد اور ایک اعشاریہ تراسی ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا جا چکا ہے۔
نگران حکومت اور عسکری قیادت اسمگلنگ سے چھٹکارا پانے کیلئے پر عزم ہیں۔