جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوٹزی نے اپنی دیرینہ دوست کے ساتھ شادی کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروٹیز فاسٹ باؤلر جیرالڈ کوٹزی اپنی دیرینہ دوست ہننا ہیتھورن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جبکہ شادی کی تقریب کا انعقاد ہیلڈرسٹروم کے ایلنڈسکلوف فارم میں کیا گیا جس میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔
کرکٹ کے میدان میں اپنی رفتار اور مہارت کے لیے مشہور جیرالڈ کوٹزی نے زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کے لیے اپنے کیرئیر میں مختصر وقفہ لے رکھا ہے۔
شادی کی تقریب میں کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں اور دوستوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مداحوں کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار اور مبارکباد پیش کی گئی۔
یاد رہے کہ کوٹزی نے اب تک 14 ون ڈے، 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی ہے۔