پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اہم جماعتی عہدوں پر تقرریاں کردیں۔
نو منتخب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین، چودھری پرویز الٰہی کو مرکزی صدر مقرر کردیا۔
بیرسٹر گوہرعلی خان نے فردوس شمیم نقوی اور سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو مرکزی نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔ مشتاق غنی اور قاسم سوری کو بھی نائب صدر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
تحریک انصاف کے عہدیداروں کی تمام تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔