الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عا م انتخابات کے سلسلے میں ڈی آراوزاورآراوزکی تقرری سےقبل صوبائی چیف سیکرٹریزسےمشاورت کافیصلہ کیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےصوبائی چیف سیکرٹریزسےمشاورت کافیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے رواں ہفتےہی صوبائی چیف سیکرٹریزکوطلب کرکےانتخابی افسران کی تقرری کافیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کوڈی آراوزاورآراوزکی اپڈیٹڈ فہرست موصول ہوچکی ہے،اورالیکشن کمیشن چیف سیکرٹریزسےافسران کی کارکردگی پرتبادلہ خیال کرے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات میں غیرجانبدارافسران تعینات کرنےکیلئےکوشاں ہے۔