سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کا معاملے میں اہم پیش سامنے آگئی، جسٹس اعجاز الاحسن کو کونسل سے الگ کرنے کیلئے عدالت عظمیٰ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
شکایت کنندہ میاں داؤد کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن، غلام محمود ڈوگر کیس سننے والے بینچ کے سربراہ تھے اور ان کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز دینے کی مخالفت بھی کی گئی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل ارکان کو جانبدار نہیں ہونا چاہیے، انصاف کا تقاضا ہے جسٹس اعجاز الاحسن کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف شکایت نہ سنیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں شرکت سے روکنے کے ساتھ ان کی جگہ دوسرے سینئر جج کو رکن بنایا جائے۔
درخواستگزرا کا کہنا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن پر سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی اعتراض اٹھایا ہے۔