لاہورہائیکورٹ نےپرویزالہی کو عدالتی حکم کے باوجودگرفتار کرنے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔
جسٹس سلطان تنویراحمدنےقیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ بحال رکھے۔شک ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو دائرہ اختیار کا غلط مشورہ دیا گیا۔
تحریری حکم کے مطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسلام آبادکو تحریری حکم کی کاپی ارسال کی جائے،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسلام آباداس معاملے پر عدالتی معاونت کیلیے کوئی افسر مقرر کرے۔
آئی جی اور ایس ایس پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے، دونوں افسران عدالت پیش نہ ہوئےاور ناہی کوئی جواب دیا، عدالت مزیدسماعت 18 دسمبر کو کرےگی۔