بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے رہنما حافظ حمد اللہ کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
حافظ صاحب الحمدللہ ٹھیک ہے دعاؤں کی درخواست ہے 🤲 https://t.co/62RWIepoiy
— Hafiz Hamdullah (@iHafizHamdullah) September 14, 2023
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی رہنما کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی پہنچایا گیا۔
بعدازاں حافظ حمد اللہ کو کراچی ائیرپورٹ سے ایمبولینس میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔