بھارت سے دبئی جانے والی پرواز نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ ذرائع کا کہناتھا کہ سپائس جیٹ ایئر کی پرواز ایس جی 15 نے احمد آباد سے دبئی جارہی تھی کہ دوران پرواز احمد آباد سے سوار ہونے والے مسافر کو ہارٹ اٹیک کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے کراچی ایئر پورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا ، کنٹرول ٹاور کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد طیارے نے رات ساڑھے نو بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی ۔