سعودی عرب کےمحکمہ صحت نے اپنے شہریوں کو پاکستان اور بھارت سمیت 25 ممالک جانے سے روک دیاہے اور انتہائی ضرورت پر ہی جانے کا مشورہ دیا ہے ۔
سعودی عرب کے محکم صحت کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک میں صحت خدمات کے معیار اور وہاں متعدی امراض کے پیش نظر انتہائی ضرورت کے بغیر سفر سے گریز کیاجائے۔ وقایہ سائٹ کے مطابق یلو کیٹیگری میں پاکستان،بھارت، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، افغانستان، عراق، سلواڈور، نیپال، ہنڈوراس، موزمبیق، جنوبی سوڈان، شام، یوگنڈا، کانگو، سرالیون، ایتھوپیا، نائاجیریا، فلپائن، گھانا، گوئٹے مالا، چاڈ اور کینیا شامل ہیں جبکہ زمبابوے کو ریڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
’ یلو کیٹیگری کے ملکوں میں جو بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ان میں ہیضہ، ڈینگی، یلو فیور، خسرہ، منکی پاکس، پولیو، ملیریا، کووڈ 19 اور تپ دق قابل ذکر ہیں جبکہ ریڈ کیٹیگری میں شامل زمبابوے میں ڈینگی اور ہیضہ پھیلا ہوا ہے۔ فہرست میں شامل ممالک کا سفر کرنے والوں سے کہا گیا کہ وہ متاثرہ اشخاص کے قریب نہ جائیں۔