حکومت برآمدات کا سالانہ ہدف پورا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، گزشتہ مالی سال برآمدات کا حجم 30 ارب ڈالرتک محدود رہا جبکہ حکومت نےبرآمدات کا سالانہ ہدف 35.3 ارب ڈالر مقرر کیا تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق برآمدات سالانہ ہدف سے 5.3 ارب ڈالر کم رہیں،گزشتہ مالی سال تجارتی خسارہ 39.47 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ، سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 21.57 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات میں 6 فیصد کمی اور درآمدات میں 7.89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
جولائی تا جون درآمدات 69 ارب 59 کروڑ ڈالر ریکارڈکی گئیں، جون 2026 میں برآمدات 16.73 فیصد تک گر گئیں، مئی میں برآمدات 2.68 ارب ڈالر،جون میں 2.23 ارب ڈالر رہ گئیں، ماہانہ تجارتی خسارہ 63.76 فیصد اضافے سے 4.52 ارب ڈالررہا۔
جون میں درآمدات کا حجم 6.76 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جون 2025 کے مقابلے جون 2026 میں برآمدات میں 9.61 فیصد کمی ہوئی، سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 57.11 فیصداضافہ ہوا۔





















