امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹربحیرہ عرب میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق امریکی نیوی کے مطابق ہیلی کاپٹر کا پائلٹ لاپتہ ہےجس کی تلاش جاری ہے، امریکی حکام نے ہیلی کاپٹر کی تباہی میں کسی تخریب کاری کے امکان کا رد کردیا۔
امریکی سینٹ کام کےمطابق ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے دیگر 3 اہلکار محفوظ ہیں۔ سینٹ کام نے یہ بھی کہا کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ دشمن حملے کا نتیجہ نہیں تھی۔ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔






















