پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو ہونے جارہی ہے جس میں اب تک اڑھائی سو سے زائد غیر ملکی نامور کھلاڑیوں نے اپنی رجسٹریشن کروالی ہے جو کہ برینڈ کیلئے بڑی کامیابی تصور کی جارہی ہے تاہم اس دوران ایک خوشخبری یہ آئی ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھاری رقم خرچ کرتے ہوئے نسیم شاہ کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کے ساتھ ساڑھے 4 کروڑ روپے میں معاہدہ طے کر لیا ہے ،نسیم شاہ نے گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کو حاصل کرتے ہوئے ان کے بدلے میں وسیم جونیئر اور لیگ سپنر ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دے دیئے ہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گی جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز8 فروری سے ہو گا اور اختتام 24 مارچ 2024 کو ہو گا۔