لاہور کے علاقے اعظم کلاتھ مارکیٹ کے پلازے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث گئی ، آپریشن مکمل ہونے کےبعدسرچ آپریشن میں ایک شخص کی لاش ملی ۔
ریسکیو کے مطابق آگ چوتھی منزل پر کپڑے کے گودام میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگی۔۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی لپٹیں بڑھنے لگیں ۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے اسنارکل کی مدد سے آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ۔ کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا تو ایک شخص کی لاش ملی ۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت پینتیس سال کے وسیم نام سے ہوئی ۔ جس کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ ریسکیو نے لاش پولیس کے حوالے کردی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے آپریشن میں 7 فائر وہیکلز ، 2 ریسکیو وہیکلز ، 2 اسپیشلائزڈ ریسکیو وہیکلز، ایک ایمبولینس، 2 موٹر بائیکس اور 45 ریسکیو اہلکار نے حصہ لیا ۔






















