پمز اسپتال اسلام آباد میں انسانی پلیسنٹا سمیت طبی فضلہ جلانے کی گنجائش کم پڑگئی۔ شہراقتدار کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں روانہ 1200 کلوگرام فضلہ اکٹھا ہوتا ہے۔
ڈپٹی ایگزیکٹوڈائریکٹرپمز کےمطابق اسپتال میں ماہانہ 3ہزارزچگیاں ہوتی ہیں،تمام پلیسنٹا انتہائی محفوظ طریقےسےتلف کیاجاتا ہے اِس کے باوجود روزانہ 200 کلوگرام طبی فضلہ آوٹ سورس کرنا پڑتا ہے۔
ڈاکٹر عنیزےجلیل کےمطابق پمزمیں روانہ 1200 کلوگرام طبی فضلہ اکٹھا ہوتا ہے،اسپتال کےدو انسینیریٹرز میں1ہزارکلوتک طبی فضلہ تلف کرنےکی گنجائش ہے،روزانہ 200 کلوگرام طبی فضلہ آوٹ سورس کرنا پڑتا ہے۔
ترجمان پمزکےمطابق پمزمیں کچراٹھکانےلگانےکانظام بالکل محفوظ ہے،اسلام آباد کےباہر مشترکہ انسینیریٹر بنایا جائے۔





















