چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور چین کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کی بھرپور مخالفت کرے گا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی اتحاد کے عمل کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا اور قومی اتحاد کےعظیم مقصد کی تکمیل کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے،مضبوط چین کی تعمیر کے لیےایک مضبوط فوج ناگزیر ہے،اپنی قومی خودمختاری،سلامتی اورترقیاتی مفادات کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
صدرشی جن پنگ نےکہاپارٹی کو نقصان پہنچانےوالی تمام خرابیوں کا خاتمہ کیاجائےگا،دشمن کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اورچیلنجزکتنےہی سنگین ہوں،چین اپنی خودمختاری،سلامتی اورقومی مفادات کےتحفظ سےکبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
شی جن پنگ نےکہاکہ چین اعلیٰ معیارکی اقتصادی ترقی کے سفرکومستقل بنیادوں پرجاری رکھےگا، موجودہ صورتحال میں خطرات اورمواقع دونوں موجود ہیں،تاہم چین تمام چیلنجزکا بھرپور انداز میں مقابلہ کرے گا اور کسی بھی دباؤ کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گا۔






















