امریکی سپریم کورٹ نےسابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کا پیدائشی شہریت محدود کرنےسےمتعلق ایگزیکٹو آرڈر مستردکرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ غیرقانونی یا عارضی طورپر امریکہ میں مقیم والدین کے ہاں پیدا ہونے والے بچےبھی امریکی شہریت کے حق دار ہیں۔
چیف جسٹس جان رابرٹس کی جانب سے تحریر کیے گئے اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ امریکی آئین کی چودھویں ترمیم پیدائشی شہریت کی واضح ضمانت فراہم کرتی ہے، لہٰذا امریکہ میں پیدا ہونے والا ہر بچہ پیدائش کے وقت ہی امریکی شہری تصور کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ آئین میں شہریت کے حصول کے لیے والدین کی قانونی امیگریشن حیثیت کو کوئی شرط نہیں بنایا گیا، اس لیے ٹرمپ انتظامیہ کی پیدائشی شہریت محدود کرنے کی پالیسی آئین سے متصادم ہے۔ عدالت نے چودھویں آئینی ترمیم کے تحت پیدائشی شہریت کے بنیادی اصول کو برقرار رکھا۔
سپریم کورٹ کافیصلہ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے لیے بڑا دھچکا قرار جارہا ہے،امریکی مسلمانوں کے حقوق کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم نےسپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔






















