امریکا اور ایران کے درمیان آج قطر کے دارالحکومت دوحا میں انتہائی اہم بالواسطہ مذاکرات متوقع ہیں۔
امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دوحا پہنچ چکے ہیں جبکہ ایرانی وفد بھی آج قطر پہنچے گا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کا وفد امریکی وفد سے براہِ راست ملاقات نہیں کرے گا، بلکہ قطری حکام کے ذریعے مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق مذاکرات کیے جائیں گے۔
ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ محاصرے کے خاتمے اور تیل پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے مذاکرات میں قابلِ قبول پیشرفت ہوئی ہے، تاہم حتمی معاہدے کے لیے باقاعدہ مذاکرات لبنان میں جنگ کے خاتمے پر شروع ہوں گے۔
ایرانی حکام کے مطابق اس وقت لبنان میں تنازع کی نگرانی کے لیے ایک مؤثر اور مضبوط نظام کا قیام نہایت اہم اور کلیدی معاملہ ہے۔






















