وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ کاہنہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ بطور ماں والدین کی تکلیف کا اندازہ کر سکتی ہوں، قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی المناک اور ناقابلِ تلافی سانحہ ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سانحے کے ذمہ دار کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے واقعے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے حفاظتی معیار کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت جاری کر دی۔





















